7

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس؛ انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے، سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (ATC) میں گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس کی صدارت اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نوید حسین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ ایک انتہائی حساس نوعیت کا کیس ہے، لہٰذا اس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر چلائی جانی چاہیے۔

عدالت میں کارروائی کے دوران پراسیکیوشن کے 10 گواہوں کے بیانات باضابطہ طور پر قلمبند کر لیے گئے، جبکہ عدالت نے وکلا صفائی کو ہدایت کی کہ وہ آج ریکارڈ کیے گئے گواہوں پر جرح مکمل کریں۔ عدالت نے کیس کی اہمیت کے پیش نظر پراسیکیوشن کے باقی تمام گواہوں کو بھی کل (جمعرات کو) طلب کر لیا ہے تاکہ مقدمے کی کارروائی کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔