974

بین الصوبائی کارلفٹرگروہ سرغنہ سمیت گرفتار

پشاور۔پشاورکینٹ پولیس نے ملک بھر سے چوری ہونیوالی گاڑیاں خریدنے اوران کے سپیئر پارٹس فروخت کرنے والے بین الصوبائی کارلفٹرگروہ کے سرغنہ سمیت3ملزموں کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی کینٹ سرکل کمال حسین کو اطلاع ملی تھی کہ پشاورمیں موجود ایک کارلفٹر گروہ ملک بھر سے چوری ہونیوالی گاڑیاں خریدنے اورپھر ان گاڑیوں کے سپیئر پارٹس فروخت کرنے اوران کے چیسز نمبرز تبدیل کرنے کے دھندہ میں ملوث ہے۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او غربی ملک حبیب کی سربراہی میں پولیس پارٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے دیگر نفری کے ہمراہ کالا باڑی کے علاقہ میں چھاپہ مار کر بین الصوبائی کارلفٹر گروہ میں شامل ملزمان عبدرفیق ولد عبدالرحمان ٗریاض ولد ضابطہ خان اوروحید گل ولد عبدالصمد کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے الٹو موٹر کار اورایک گاڑی کے سپیئر پارٹس اورڈھانچہ برآمد کرلیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرکے مزید تفتیش شر وع کردیا ہے۔