پشاور۔ تھانہ تہکال کے علاقے جہانگیر آباد میں نامعلوم افراد نے2 موٹر سائیکل سوار دوستوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں جبکہ مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پرتفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی ایس پی عبد السلام خان کے مطابق پیر کے روز شہزاد ولد محمد امین اور اس کا دوست عادل ولد خوشدل خان ساکنان تہکال بالا اپنی موٹرسائیکل پر بازار جارہے تھے کہ راستہ میں ارباب روڈ پر جہانگیر آباد کے قریب نامعلوم افراد نے نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ڈی ایس پی نے بتایا کہ مقتول شہزاد کے والد کو بھی سال 2015 کے دوران اسی مقام پر قتل کیا گیا تھا، ان کی سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔
1886