پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے کارخانو چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پنچاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ گاڑی میں سوار سمگلر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے گزشتہ روز حیات آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ قبائلی علاقہ سے کسی بھی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔
جس کانوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کارخانو چیک پوسٹ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے موٹر کار نمبر GF-414 کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ا س دوران گاڑی میں سوار ڈرائیور موٹر کار وہیں چھوڑ کر خود فرارہوگیا پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کی تو اس کے خفیہ خانوں سے 14 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
999