1122

خواجہ سراؤں کو دھمکیاں دینے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواجہ سراؤں پر تشدد اور دھمکیاں دینے والے مرکزی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیاگیا پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق 13 دسمبر کو تھانہ گلبہار میں خواجہ سراء عدنان سنی ولد نعمت اللہ سکنہ مردان نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گلبہار عشرت سنیما روڈ پر رہائش پذیر ہے

وہ دیگر خواجہ سراؤں آرزو ٗ گڑیا کے ساتھ واپس جارہا تھا کہ اس دوران ذیشان اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے دھمکیاں دی جس کانوٹس لیتے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی ہدایت پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی گلبہار فضل واحد خان ، ایس ایچ او گلبہار عمر آفریدی ، اے ایس آئی اکرم جان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ ذیشان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔