1006

پشاور میں جرائم پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی طے

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقو ں میں آئس ٗمنشیات فروش ٗ فحاشی کے اڈوں اورسود خوروں کیخلاف بلاتعطل کاروائیوں کیخلاف نئی حکمت عملی طے کرلی ہے جبکہ جرائم پر قابو پانے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور پی ایل سی ممبران کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اس ضمن میں گزشتہ روز تھانہ داؤدزئی میں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل اورسستا انصاف کی فراہمی کیلئے ایس ایس پی جاوید اقبال کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور ٗ ٗ ڈی ایس پی رورل گران اللہ خان ٗ ایس اپچ او تھانہ داؤدزئی سردار علی شاہ ٗزرسید باچہ ٗ افتخار خان اورنحقی ناظم غریب شاہ ٗ معززین علاقہ حاجی شفیع الرحمن ،سابقہ ناظم ملک بخت نصیر ،ڈسٹرکٹ ممبر ملک فردوس ٗ ممتاز خان اوراشفاق خان سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے نے فرداً فرداً اپنے مسائل کے بارے میں ایس ایس پی کو آگاہ کیا بعد ازاں ایس ایس پی آپریشن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فحاشی ،منشیات فروشی اور سود خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا معززین علاقہ اورپولیس کے مشترکہ تعاون سے نواحی علاقوں میں امن کے قیام میں مدد ملی جو قابل تحسین ہے ۔

پشاورپولیس عوام کو سستا انصاف اورامن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشاورپولیس علاقہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینگے عوامی خدمت اوران کی جان ومال کی حفاظت پشاورپولیس اپنا شعار سمجھتی ہے تقریب کے اختتام پر مقامی ناظمین پی ایل سی ممبران اورمعززین علاقہ نے پولیس خدمات کو سراہتے ہوئے علاقہ میں امن وامان کے قیام میں بہتری لانے پرایس ایس پی آپریشن اور خیبر پختونخوا پولیس کا شکریہ ادا کیا معزیزین علاقہ نے بہترین کارکردگی کی بناء پر افسران بالا کو خصوصی شیلڈ ز سے بھی نوازا ۔