52

ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دیکر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

انگلینڈ نے بھارت کے مقررہ 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 246 رنز بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے، جبکہ شیوام دوبے نے 43، ایشان کشن 39، ہاردک پانڈیا 27 اور تلک ورما 21 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرافی کے لیے شاندار مقابلہ متوقع ہے۔