78

عمران خان کے ذکر پر جواد احمد غصہ، اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے

گلوکار اور سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد ایک بار پھر ایک متنازع واقعے کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ اکثر مختلف شخصیات پر سخت تنقید اور اپنے تند و تیز بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتے ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران جب میزبان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت اور سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کا ذکر کیا تو جواد احمد ناراض ہو گئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اینکر سے تیز لہجے میں بات کی اور شدید ردعمل ظاہر کیا۔

بات یہاں تک پہنچ گئی کہ انہوں نے پروگرام ادھورا چھوڑ دیا اور اسٹوڈیو سے باہر چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے میزبان کو غیر اہم اور غیر پیشہ ور بھی قرار دیا۔

انٹرویو کے مختصر کلپس سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور متعدد صارفین ان کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں۔ اداکار عمران عباس اور مشی خان سمیت کئی شخصیات نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیا ہے۔