بئی: بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے واقع ہوئی۔
سری دیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق آنجہانی اداکارہ کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ کی موسٹ مارٹم رپورٹ متوفیہ کے خاندان کے حوالے کر دی گئی ہے۔
قبل ازیں دبئی میں فرانزک ماہرین نے سری دیوی کی موت کے حوالے سے کوئی مشکوک چیز نہیں پائی گئی جبکہ اپنی رپورٹ میں اداکارہ کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتایا ہے۔
آنجہانی سری دیوی کی میت دبئی پولیس کی تحویل میں ہے اور اسے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے جب کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش بھارتی سفارتخانے کے حکام کے حوالے کی جائے گی جہاں متوفیہ کے پاسپورٹ کی منسوخی اور ڈیتھ سرٹیفکٹ کے اجرا کے بعد لاش ممبئی منتقل کی جائے گی۔
دوسری جانب بھارتی صنعتکار انیل امبانی کا نجی طیارہ ادکارہ کی لاش لینے دبئی پہنچ گیا جہاں تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد میت ممبئی لائی جائے گی اور وہیں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
آنجہانی اداکاری کی آخری رسومات کے سلسلے میں شوبز ستارے انیل کپور کی رہائش گاہ پر پہنچنا شروع ہوگئے، اداکارہ ریکھا، رانی مکھرجی، جاوید اختر، شبانہ اعظمی سمیت فلمی ستاروں کی بڑی تعداد نے وہاں پہنچ کر اظہار تعزیت کیا۔
خیال رہے کہ بالی وڈ نگری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں موجود تھیں جہاں وہ بھتیجے کی شادی کے سلسلے میں ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔
رپورٹس کے مطابق سری دیوی 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب ہوٹل کے باتھ روم میں بیہوش ہوگئی تھیں جنہیں بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں جب کہ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی۔
سری دیوی کے شوہر بونی کپور کا کہنا ہے کہ موت سے قبل سری دیوی نے 15 منٹ تک باتیں کیں اور کھانے سے قبل تیار ہونے کے لئے واش روم گئیں، پندرہ منٹ بعد دروازہ کھٹکھٹانے پر سری دیوی نے کوئی جواب نہیں دیا جب دروازہ توڑا تو وہ باتھ ٹب میں بے ہوش تھیں۔