124

خیبرپختونخوا کے مشہور باڈی بلڈرگولی لگنے جاں بحق

خیبرپختونخوا کے معروف باڈی بلڈر اور مسٹر سرحد کے اعزاز یافتہ امین اللہ صافی دو گروپس کے درمیان جھڑپ کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

 

زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن ایک روز علاج کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

امین اللہ صافی نوجوان تن ساز تھے اور اپنی محنت اور کارکردگی کے باعث باڈی بلڈنگ کے حلقوں میں شہرت رکھتے تھے۔ ان کے بڑے بھائی ندیم صافی بھی باڈی بلڈنگ کوچ ہیں۔

ان کی نماز جنازہ جمعے کو 11 بجے چونا بھٹی حیدر کالونی میں ادا کی جائے گی۔ علاقے میں ان کی ہلاکت پر شدید غم اور سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔