18593

پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 300 روپے سستا

آٹا مزید سستا ہو گیا ، پشاور میں 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔

عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت گندم پر بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 دوسری جانب پشاور میں آٹے کے نرخ مزید کم ہو گئے، 300 روپے کی کمی کے بعد  20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا ہے۔ آٹا ڈیلرز نے بتایا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی آئی ہے، تاہم قیمت میں کمی کے باوجود کم وزن کی روٹی کی فروخت جاری ہے۔