2159

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے عیدالاضحٰی کے تینوں دن ملک بھر میں موسم گرم رہنے اور عید کے بعد بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے آخر میں بھی بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گےجبکہ مون سون وقت سے پہلے بھی ملک میں داخل ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے۔ حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطرف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں بارشیں معمول سے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

موسم کی ممکنہ شدت کے باعث ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ممکنہ سیلابی ریلوں سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاندہی بھی کردی گئی۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فلیش فلڈنگ کی ایونٹ ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ خیبر پختوانخواہ میں دریائے کابل، دریائے سندھ اور دریائے سوات میں یہ اوور فلو کریں گے۔ ستلج،راوی اور سندھ میں اونچے درجہ تک کا سیلاب آسکتا ہے،جھل مگسی،لہری،نصیر آباد اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

جون اور جولائی میں درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری تک زیادہ رہنے کے باعث پہاڑوں پر برف تیزی سے پگھلنے اور گلاف کے واقعات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔