چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس کی سماعت کی، جس دوران وفاقی سیکریٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن حکام پیش ہوئے۔ سماعت پر بریفنگ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال ملک نے بتایا کہ وفااقی دارالحکومت میں اب تک چھ بار حلقہ بندیاں اور چار بار انتخابات کے شیڈول جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں آخری شیڈول نو اکتوبر دو ہزار پچیس کو جاری کیا گیا تھا اور پولنگ فروری دو ہزار چھبیس میں ہونا تھی، تاہم حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کی مدت چھ ستمبر کو ختم ہو گئی تھی۔ ان تمام عدول بدلیوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے اب اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات دو ہزار پندرہ کے قانون کے تحت کرانے کا باضابطہ حکم دے دیا ہے۔
4









