4

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں موسم سے متعلق اہم پیشگوئی، بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد کا مطلع جزوی ابر آلود اور درجہ حرارت بیس سے اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جہاں دن بھر آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب تریسٹھ فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے، اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات کے گردونواح میں ہلکی بارش اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔