1004

پشاور ٗڈاکٹر اور نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پشتخرہ کے علاقے میں گندھارا میڈیکل کالج کے ڈاکٹر اور چمکنی کے علاقے عیسیٰ گڑھی میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگالیادونوں قتل کی وارادتیں خونیں رہزنیاں نکلی پولیس نے دونوں وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل ٗ اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ڈاکٹر سے چھینا گیا موبائل افغانستان بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے پولیس نے مذکورہ برآمد بھی برآمد کرلیا ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان ٗ ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور ٗ ایس پی کینٹ وسیم ریاض ٗ اے ایس پی حیات آباد وقار عظیم ٗ اے ایس پی چمکنی خان زیب اور ایس ایچ او پشتخرہ اعجاز خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ 4 نومبر 2017 ء کو گندھارا میڈیکل کالج کے طالب علم سمیع اللہ ولد عبدالولی خان سکنہ سوات نے تھانہ پشتخرہ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اپنے ساتھی واجد علی خان ولد محمد شریف جو فائنل اےئر کا طالب علم تھا کے ہمراہ اکیڈمی ٹاؤن روڈ پر جارہا تھا کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر میرے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور اس کا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

اسی طرح بخت محمد ولد پیر محمد سکنہ عیسیٰ خان گڑھی نے مورخہ 15فروری 2018 کوتھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے بھائی گل محمد کیساتھ بیکری دوکان میں کام کرتا ہے معمول کے مطابق دکان بند کرکے گھر جارہاتھاکہ کہ اس دوران عیسیٰ خان گڑھی نزد شہید بابا پہنچے تو پہلے سے تاک میں بیٹھے مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھائی گل محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا ایس ایس پی نے بتایاکہ دونوں مقدمات درج انوسٹی گیشن آفیسر پشتخرہ ہمایون خان اور انوسٹی گیشن آفیسرچمکنی عرفان خان پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

جنہوں نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے 5 مختلف پوائنٹ کی جیو فیکسنگ کی اور ارد گرد کے مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا بعد ازاں تھانہ متھراسے گرفتار ملزمان فضل رحیم ،نوراب گل ولد سناء گل ، محمد ہارون ولد احسان جو پشاور جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر تھے کو تفتیش کیلئے نکالا گیا ان ملزمان کی شکل کی مماثلت وقوعہ کی ویڈیومیں نظر آنے والے ملزمان سے تفتیش کو آگے بڑھا گیا اس دوران ملزمان نے وقوعہ کا اعتراف کرکے جرم قبول کر لیا ملزمان کی نشاندہی پر سرقہ شدہ سام سنگ موبائل افغانستان سے برآمد کیاگیا دوسری جانب چمکنی خونی رہزنی میں ملوث قاتل شاہد اللہ ولد شاکر اللہ سکنہ موسیٰ زئی حال ہزار خوانی کو گرفتارکرکے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا۔