پشاور۔پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ پایان میں نوبیاہتا دولہن نے مبینہ طور فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کر لیا حنیف الرحمن ولد رحمن علی ساکن ارمڑ پایان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ’’4 روز قبل میری شادی 20 سالہ ناہید دختر نوشیر سکنہ ٹیلہ بند کے ساتھ ہوئی تھی ۔
منگل کے روز میرا چچا زاد بھائی بیرون ملک جارہا تھا اور میں اس کو اپنی گاڑی میں ائیرپورٹ لے جانے کیلئے جیسے ہی گھر سے باہر نکلا تو اتنے میں گھر سے فائرنگ کی آواز آئی جب میں اپنے کمرہ میں گیا تو میری اہلیہ ناہید خون میں لت پر زمین پر پڑی تھی جس نے خود کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا مجروحہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی‘‘ حنیف الرحمن نے بتایا کہ اسے معلوم نہیں کہ اہلیہ نے کیوں خودکشی کی ہے؟ پولیس کے مطابق نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
1126