3

پتنگ بازی کی حکومتی پابندی دم توڑ گئی، قاتل ڈور پھرنے سے شہری کا گلا کٹ گیا، حالت تشویشناک

فیروزوالہ (نیوز ڈیسک) — فیروزوالہ میں پتنگ بازی پر عائد حکومتی پابندی ہوا میں اڑ گئی ہے جہاں تھانہ کوٹ عبدالملک کے علاقے فیض پور میں قاتل ڈور پھرنے کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے دوران آصف نامی شہری کی گلے کی نالی اور خون کی رگ کٹ جانے کے بعد اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شہری آصف کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے خون کی نالی کٹ جانے کے باعث تشویشناک حالت کے پیشِ نظر اسے لاہور کے میو اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس دلخراش واقعے نے ایک بار پھر پتنگ بازی پر پابندی کے موثر نفاذ اور انتظامی غفلت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔