لاہور (نیوز ڈیسک) — فلک جاوید کے خلاف ریاست مخالف ٹویٹ کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی کی عدالت میں ہوئی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 19 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کے دوران جج نے این سی سی آئی کے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ وہ ملزمہ کی بریت کی درخواست پر اپنی بحث جلد مکمل کریں۔ کارروائی کے دوران عدالت میں صنم جاوید کو جیل سے لا کر پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت میں فلک جاوید کے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک اور درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آج فلک جاوید کی سالگرہ ہے، اس لیے انہیں جیل میں کپڑے لے جانے کی اجازت دی جائے، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی۔









