3

واٹس ایپ کا شاندار اقدام؛ گروپ چیٹس کے لیے 4 نئے مفید فیچرز متعارف کرا دیے گئے

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر اور آسان بنانے کے لیے گروپ چیٹس کے لیے 4 نئے اور کارآمد فیچرز متعارف کرا دیے گئے ہیں، جو آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ ان میں پہلا فیچر 'میسج پن' سے متعلق ہے جس میں اب 'نو ایکسپائری' کا آپشن شامل کر دیا گیا ہے، یعنی اب پن کیا گیا پیغام 30 دن کے بعد خود بخود ختم ہونے کے بجائے مستقل طور پر وہاں موجود رہ سکے گا۔ دوسرا فیچر 'ہسٹری شیئرنگ' ہے جس   ہسٹری شیئر کر سکیں گے، اور یہ ایک آپشنل فیچر ہوگا جسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔

تیسرا اہم فیچر 'گروپ اسٹیٹس' کا ہے جس کے ذریعے صارفین کسی مخصوص گروپ کے اندر تصاویر یا اپ ڈیٹس اسٹیٹس کی شکل میں شیئر کر سکیں گے جن پر گروپ کے دیگر افراد ری ایکٹ کر سکیں گے، اور یہ 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جائے گا۔ چوتھا اور سب سے اہم فیچر 'ان ریڈ میسجز فلٹر' ہے، جو ایسے صارفین کے لیے بالخصوص مفید ہوگا جو گروپس کو میوٹ رکھتے ہیں؛ اس فلٹر کی مدد سے صارفین بغیر طویل اسکرولنگ کے ایسے پیغامات کو فوراً دیکھ سکیں گے جن میں انہیں خصوصی طور پر مینشن کیا گیا ہو یا ان کے کسی میسج کا براہ راست جواب دیا گیا ہو۔