3

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور سرد رہنے کی توقع ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں خنکی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی محسوس کی جائے گی۔ چترال، سوات، کوہستان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم کی صورتحال

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے وقت سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں سردی برقرار

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا، جبکہ بابوسر میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔