136

بھانہ ماڑی پولیس نے گاڑی کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا 

پشاور() کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران لاہور ڈبہ (بس) کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم گاڑی کے ذریعے 14 کلو گرام چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پورکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا، ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ  کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی عبداللہ جلال کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک بس (لاہور ڈبہ) نمبریE2236   کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم محمد جمیل ولد میر ولی خان سکنہ کرک کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے منشیات پنجاب سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا،