108

شاہ عالم میں نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین

پشاور۔ تھانہ خزانہ کے علاقے شاہ عالم میں لکی مروت کے رہائشی نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا مقتول کو دوشیزہ نے پہلے آشنا اور بھائی کیساتھ ملکر دوسرے آشناکو قتل کیا پولیس نے دوشیزہ کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا دوشیزہ نے مقتول کے ساتھ بننے والی ویڈیو کے ڈر سے اسے قتل کرایا۔

 اس ضمن میں رابطہ کرنے پر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ خزانہ نور حیدر خان نے بتایاکہ کچھ روز شاہ عالم کرکٹ گراؤنڈمیں نوجوان کی نعش برآمد ہوئی تھی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پرموقع پہنچ گئی اورنعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی بعدازاں مقتول کی شفیع اللہ ولد سمیع اللہ سکنہ لکی مروت کے نام سے شناخت ہوئی جو ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

 واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل طارق حبیب کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کاآغاز کیاتو انکشاف ہواکہ مقتول مسماۃ (ر) نے اپنے بھائی شہزاد اور آشنا اورنگزیب کے ساتھ ملکر قتل کیا جس پر کاروائی کرکے دوشیزہ کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا انچارج تفتیشی آفیسر نے بتایاکہ ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول نے اس کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی جس کے ڈر سے اس نے اپنے پہلے آشنا اور بھائی کی مدد سے اسے قتل کرایا۔

 پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کے ساتھ عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات بھی تھے۔ دوسری جانب قتل ہونیوالے لکی مروت کے رہائشی نوجوان کا ملزمہ کے ساتھ 3سال سے تعلقات تھے مقتول نے دوشیزہ کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی جس کی بناء پر وہ اسے بلیک میل کرتا تھا پولیس کے مطابق مقتول سابقہ فورسز اہلکار تھا جو دوشیزہ کے ساتھ لکی مروت سے ملنے آتا تھا اور پھر رات بھر ان کے گھر میں ہی گزرتا تھا مقتول کو قتل کرنے کے بعد اس کا موبائل فون بھی چھینا گیا تاکہ یہ تاثر دیاجائے کہ مقتول کو رہزنی کی واردات میں قتل کیاگیا ہے۔

خزانہ پولیس نے نوجوان کے قتل میں گرفتار دوشیزہ کو وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا جبکہ روپوش ملزم اورنگزیب کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرچھاپے مارے گئے ہیں بہت جلد ملزم پولیس کی حراست میں ہوگا۔