پشاور۔پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں نجی سکول میں پیپر کے دوران نقل کرنے پر آٹھویں جماعت کی طالبہ کو گھر بھیجنے کے تنازعہ پر طالبہ کے بھائی نے چچا زاد کے ہمراہ سکول پر دھاوابول دیا ہنگامہ آرائی کے دوران چوکیدار نے فائرنگ کرکے دونوں کو شدیدز خمی کردیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے سکول میں بھگدڑ مچ گئی جس پر انتظامیہ نے وقت سے قبل ہی بچوں کو چھٹی دیدی پولیس کے مطابق مضافاتی علاقہ متھرا میں واقع نجی سکول میں پیپر کے دوران آٹھویں جماعت کی طالبہ مروا کو ٹیچر نے نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا جس پر ہیڈ ماسٹر نذیر احمد نے اسے گھر بھجوادیامروا کو گھر بھیجے جانے کا برا مناتے ہوئے اس کا بھائی محمد طاہر ولد فیض محمد اور چچا زاد بھائی محمد عادل ولد خان محمد ساکنان شاہ گئی مشتعل ہوکر سکول پہنچ گئے اور وہاں پرنسپل کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی جس کے دوران سکول چوکیدار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں طاہر اور فیض دونوں لگ کر زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیادوسری جانب ہنگامہ آرمی اور فائرنگ کے باعث بچوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا جس پر انتظامیہ نے بچوں کو وقت سے قبل ہی چھٹی دیدی۔