258

ٹریفک اہلکار کو قتل کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھانہ ماڑی کے علاقے رامداس چوک میں ٹریفک اہلکار کو قتل کرکے 25 لاکھ روپے کی نقدی سمیت فرار ہونیوالے تین رکنی گروہ کو 25 روز بعدگرفتار کرلیاجن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل ٗ اسلحہ اور چھینی کی نقدی برآمد کرلی ملزموں نے جائے وقوعہ کی نشاندہی اور قتل کا اعتراف کرلیا ملزموں نے ٹریفک اہلکار کو گرفتاری سے بچنے کیلئے قتل کیا تھا۔

اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان نے ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی ٗ ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان اور ایس پی سی ٹی ڈی شوکت خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ یکم فروری کو ٹریفک اہلکار اجمیر شاہ چونگی چوک ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران تین مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پرپٹرل پمپ منیجر فہد جمال ولد گل جمال سکنہ ٹل سے اسلحہ کی نوک پر 25 لاکھ روپے چھین لئے جس پر ٹریفک اہلکارنے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے رامداس چوک میں انہیں قابو کرلیا ۔

اس دوران وہ مشت و گریبان ہوئے تو ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے مشترکہ طورپر تفتیش کا آغاز کیا تو سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا کے ذریعے ملزموں کا سراغ لگاکر تین رکنی گروہ خیر اللہ ولد معمور خان سکنہ خوگہ خیل مہمند ایجنسی حال سرکی گیٹ پشاور، محمد زبیر عرف امان اللہ ولد دائج خان سکنہ کونڑ افغانستان حال پشاور اور عبدالخالق ولد غلام جان سکنہ ملاگوری حال گڑی بنات سوڑیزئی پایان پشاور کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کرلیاگرفتارملزموں کے قبضے سے اسلحہ ٗ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیاگیا۔