پشاور۔تھانہ آغہ میرجانی شاہ (یکہ توت ) کے علاقے کاکشال میں مبینہ طور پر رشتے سے انکار کرنے پر عاشق نے محبوبہ کے والدکو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل جبکہ محبوبہ کو شدید زخمی کردیا اور خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیااطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پرموقع پر پہنچ گئی اورنعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیں جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کرکے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ۔
ڈی ایس پی فضل واحد کے مطابق منگل کی صبح تھانہ یکہ توت کی حدود کاکشال گلدرہ چوک میں 30 سالہ علی اکبر آفریدی ولد خان اکبرسکنہ باڑہ خیبر ایجنسی حال ارمڑ نامی نوجوان نے 65 سالہ حضرت عمر ولد محمد اکرم کو گھر کے اندر تکرار کے دوران چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اس دوران اس کی 20سالہ بیٹی بریخنہ والد کو بچانے کی کوشش کے دوران چھری کے وار سے زخمی ہوگئی جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاڈی ایس پی کے مطابق مجروح حضرت عمر اور اس کی بیٹی بریخنا کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ حضرت عمر راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ مجروحہ بریخنہ کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق علی اکبر نے بریخنہ کا رشتہ مانگا تاہم لڑکی کے والد نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا اور اسی بات پر وقوعہ کے روز بھی دونوں کے مابین تکرار ہوئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مجروحہ بریخنہ مقامی رقاصہ ہے اور اس کے علی اکبر کے ساتھ گزشتہ تین سال سے تعلقات تھے پولیس کے مطابق علی اکبر مجروحہ کے ساتھ شادی کرنے کا خواہشمند تھا لیکن اس کا والد مسلسل انکاری تھا پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز علی اکبر صبح 8 بجے ان کے گھر آیا اور اس دوران سب سے ملکر ناشتہ بھی کیا لیکن رشتہ کے معاملے اس کی بریخنہ کے والد کے ساتھ تکرار ہوگئی جس پر اس نے انتہائی اقدام اٹھایا ۔
یکہ توت پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کرلئے ڈی ایس پی فضل واحد کے مطابق مجروحہ بریخنہ کے چھوٹی بہن رقیہ واقعہ کی عینی شاہد ہے جس سے بیان قلمبند کرلیا گیا ہے ۔
442