252

پشاور ‘ سائبرکرائمزکیس کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر رہا 

پشاور۔ایڈیشنل سیشن جج پشاوراشفاق علی حیدرنے خاتون کاجعلی فیس بک اکاؤنٹ بناکرہراساں کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوعدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے صاحبزادہ ریاضت الحق اوربتول رفاقت ایڈوکیٹس نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم زاہد بلال ساکن ایبٹ آباد پرالزام ہے کہ اس نے خاتون لبنی خلیل کے نام پرجعلی فیس بک اکاؤنٹ بناکراسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی جس پرملزم کے خلاف سائبرکرائمزکی دفعات 36-37ای ٹی او اور419-420 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیاگیا عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔