137

17سالہ دوشیزہ کی بازیابی پر سنسنی خیز انکشافات

پشاور ۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے فقیر آباد کے علاقے نواز آباد میں گھر سے 27 لاکھ کی نقدی اور 20 تولے سونا سمیٹ کرفرار ہونیوالی71 سالہ معمر شوہر کی 17سالہ بیوی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے نقدی ٗ موبائل فونز ٗ پستول اور طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے ڈی ایس پی فقیرآباد عبدالسلام خالد اور ایس ایچ او فقیر آباد نورحیدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ 24 اگست کو قیصرخان ولد محمدعو ث سکنہ فقیر آباد نمبر 2نے رپور ٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیوی مسماتہ لیلیٰ گھر سے27لاکھ روپے ، 20تو لے طلائی زیورات، موبائل فونز اور ایک9MMپستول لیکر غائب ہوچکی ہے جس کامقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کی گئی تو انکشاف ہواکہ مدعی کی ساڑھے تین سال قبل مسماۃ لیلیٰ کے ساتھ شادی ہوئی تھی ۔

جس کی عمر 17سال ہے جبکہ شوہر کی عمر 71 سال ہے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے اصل محرکات کا سراغ لگاکرگزشتہ روز لیلیٰ دخترتازہ خان اور اس کے ساتھی منصف ولد مقدر شاہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 15لاکھ روپے،طلائی زیورات،دو عدد موبائل فون اور ایک عدد 9MMپستول بھی بر آمد کرلیا۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی جس میں انکشاف ہواہے کہ گھر سے بھاگنے والی 17سالہ دوشیزہ لیلیٰ تقریباً ساڑھے تین سال قبل 71سالہ سرکاری ٹھیکیدار قیصر خان کے گھر میں گھریلو ملازمہ تھی پولیس کے مطابق مبینہ طورپر ٹھیکیدار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد دوشیزہ کے والدین نے اس کی شادی ٹھیکیدار سے کرا لی لیکن اس میں لیلیٰ کی مرضی شامل نہیں تھی لیکن اپنی عزت بچانے کیلئے اس نے شادی کی ادھر گرفتار دوشیزہ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے 71سالہ شوہر سے طلاق لیکرٹیکسی ڈرائیور منصف کے ساتھ شادی کرے گی ۔

دوشیزہ کا کہناتھا کہ وہ تمام پیسے خرچ کرنا چاہتی تھی لیکن ٹائم نہیں ملا۔دوشیزہ گھر سے ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ بھاگی گرفتار ٹیکسی ڈرائیور منصف نے پولیس کو بتایاکہ وہ سواریوں کے انتظار میں حاجی کیمپ اڈہ میں کھڑا تھا کہ اس دوران ایک دوشیزہ آئی اور اس کے ساتھ بیٹھ گئی اور کہاکہ وہ گھر سے بھاگی ہے جس کے بعد وہ اسے اپنے گھر لے گیا جہاں والدہ نے برا بھلا کہاکہ جس پر وہ اسے لیکر مری چلا گیا اور ایک ہفتہ وہاں گزارہ جب واپس آئے تو پولیس نے گرفتار کرلیا ٹیکسی ڈرائیور کاکہناتھاکہ مقدمہ میں نامزد عدنان کو وہ نہیں جانتا بلکہ دوشیزہ کا کہناتھاکہ عدنان اس کے بھائی کے شادی میں �آیا تھا جس کے ساتھ ہیلو ہائے تھی۔

پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے ۔ گھر بھاگنے والی دوشیزہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد اس کے سوتیلے بیٹے بھی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے گزشتہ 6ماہ سے یہ سلسلہ جب تیز ہوا تو وہ تنگ آچکی تھی اس لئے گھر سے بھاگ گئی اب کسی صورت اس گھر واپس نہیں جاؤں گی فقیر آباد پولیس کے مطابق دوشیزہ کاکہناتھاکہ شوہر نے شادی سے پہلے زیادتی کی اور جب شادی ہوئی تو اس کے بیٹے اس کے ساتھ زیادتی کرتے تھے کئی بار منع کیا لیکن وہ دھمکیاں دیتے تھے ۔

بعدازاں گرفتار ہونیوالی دوشیزہ کے والد تازہ خان نے والد نے الزام کو من گھڑت قرار دیا ہے کہ اس نے بیٹی کو پیسوں کے عوض فروخت کیا ہے تازہ خان کا کہناتھاکہ بیٹی قیصر خان کے گھر ملازمہ تھی لیکن اس نے ہماری عزت اچھالی اور پھر مجبوراً 71 سالہ معمر شخص کے ساتھ اس کی شادی کرانا پڑی اور اب وہ الزام عائد کررہا ہے کہ اس نے بیٹی کو فروخت کیا ہے بیٹی 23اگست سے لاپتہ ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے لہٰذا اسے انصاف فراہم کیاجائے ۔