پشاور۔ناصر باغ کے علاقہ گڑھی گل محمد میں رشتہ کے تنازعہ پر بیٹوں نے ماں کیساتھ مل کر اپنے شوہر کے گلے میں پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا مقامی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزناصر باغ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ناصر باغ کے علاقہ گھڑھی میں کسی شخص کا قتل ہوا ہے مگر اس کے گھر والے اس کے قتل کو چھپانے کیلئے اس کی تدفین کی تیاری کررہے ہیں اطلاع ملنے پر پولیس جب موقع پر پہنچ تو گھر میں 55 سالہ مقتول قبر خان عرف اکبر خان سکنہ پاڑہ چنار کی میت پڑی تھی جس کی گردن پر زخم کے واضح نشانات موجود تھے
ابتدائی تفتیش کیدوران مقتول کی بیوہ مسماہ فراست نے قتل کی واردات کا پردہ چاک کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہرقبر خان ہروقت مجھ پر اور بچوں پر ظلم وستم کرتا رہتا تھا گزشتہ روز گھر میں بیٹے روح الامین کے رشتہ کی بات چل رہی تھی جس پر اس کا شوہر قبر خان راضی نہیں تھا اوربیٹے کا رشتہ یہاں نہ کرنے کی ضد پر قائم تھا جو کہ پورے خاندان کیلئے تشویش اورپریشانی کا سبب بن رہا تھا گزشتہ شب ہم ماں بیٹوں نے قبر خان کوراستہ سے ہٹانے کیلئے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جس پر عمل کرتے ہوئے اس کے بیٹوں روح الامین اورثمین جان نے اسے نشہ آور دوائی پلا کر بہوش کردیا اوراس کے بعد اس کے گلے میں پھنڈا ڈال کر موت کے گھات اتار دیا پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر قتل کی واردات میں ملوث اس کی بیوی فراست اوربچوں روح الامین اورثمین جان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔