82

پشاور میں رقم کے عوض ضمانتیں کرانیوالاگروہ بے نقاب

پشاور۔پشاور ڈسٹرکٹ کو رٹ میں رقم کے عوض ضمانتیں کروانے والے پیشہ ور ٹاؤٹس کی فہرست تیار کرلی گئی ہے تمام فہرستیں ڈی ایس پی سکیورٹی سے پشاور ہائی کورٹ نے طلب کی ہیں پیسوں پر ضمانت کر نے والے بیشتر ٹاوٹ پشاور اور اس کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد 64ہیں تمام پیشہ ور ٹاوٹس آئے روز سینکڑوں افراد کی ضمانتیں کرواتے ہیں

جس کا بھاری معاوضہ لیا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائلین اور موکلین کو جب پشاور سے تعلق رکھنے والے ضامن کی ضرورت پڑھ جاتی ہیں تو مذکورہ ٹاوٹس پیسوں کے ذریعے ضمانت کروا لیتے ہیں ۔ پشاور کی ضلعی کورٹ میں ٹاوٹ 419/420کے مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔بعض ٹاوٹ وکلا کے منشی کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔