پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس نے اندرون شہر آئس سپلائی کرنیوالے مرکزی گروہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گزشتہ روز ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو اطلاع ملی کہ گل اکبر نامی شخص جو اندرون شہر آئس سپلائی کرنیوالے گروہ کا سرغنہ ہے کسی بھی وقت بھاری مقدار میںآئس سپلائی کرنے کی کوشش کریگا ۔
جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی ون عتیق شاہ اور ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول انسپکٹر کیڈٹ ریاض علی شاہ پر مشتمل خصوصی ٹیم نمک منڈی چوک میں ملزم گل اکبر سکنہ بڈھ بیر کو دیگر دو ملزم ساتھیوں عادل اور عدنان سمیت دھر لیا گرفتار ملزمان سے تلاشی کے دوران عادل ولد عبدالصمد سکنہ باڑہ کے قبضے سے 1400 گرام چرس اور عدنان ولد عبدالجلیل سکنہ باڑہ کے قبضے سے 1200 گرام چرس جبکہ گل اکبر جو اندرون شہر آئس فراہم کرنے میں ملوث ہے کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی گرفتار ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔