173

پشاور میں میڈیکل ریپ او ر دوشیزہ کی ہلاکت معمہ

پشاور۔تھانہ آغہ میر جانی شاہ (یکہ توت ) کے علاقے جبہ سہیل آباد میں میڈیکل ریپ لڑکے اور جوانسال دوشیزہ کی ہلاکت معمہ بن گئی ٗ دونوں افراد کی موت آئس کے نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ؟ انہیں زہریلی چیز دیکر قتل یا پھانسی دیکر مارا گیا ؟24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال پولیس کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی تفتیشی ٹیم نے دوسرے روز بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا جاں بحق دوشیزہ کی بنوں میں شادی ہوئی۔

اس ضمن میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان نے بتایاکہ گزشتہ روز آصف جو پیشے کے لحاظ سے مکینک نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ اس کا ایک دوست گاڑی کے سلسلہ میں گھر آرہا ہے لہٰذا میں اس کے ساتھ بیٹھک میں رات گزارے گاکچھ دیر بعد اس کا دوست گاڑی میں آیا جس نے گاڑی گلی میں کھڑی کردی اور اندر چلا گیا۔

اتوار کی صبح ہمسائیوں نے آواز دی کہ گاڑی سائیڈ پر کردیں راستہ بند ہے جس پراس کے بھائی نے بیٹھک کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر اس نے بیٹھک کا دروازہ توڑ دیا اور جیسے ہی وہ اندر گیا تو وہاں آصف، اس کا دوست اور ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت میں پڑے تھے جس پر فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہواکہ آصف بے ہوش اور دو افراد جن کی شناخت عائشہ دختر مشتاق اور لڑکے کی شناخت عمر سجاد ساکن تنگی حال شاہین مسلم ٹاؤن سے ہوئی ہے ادھر پولیس نے تفتیش کاآغاز کردیا ۔

لیکن تاحال معمہ حل نہ ہوسکی کہ موت کی اصل وجہ کیا ہے آئس نشہ کی زیادتی ، زہر یا کچھ اور؟ ڈاکٹروں سے یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی تو نہیں ہوئی ۔