پشاورڈ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 5 رکنی بین الاقوامی موبائل سنیچرز گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 63 قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے گرفتار ملزمان پشاور سمیت دیگر اضلاع میں رہزنیوں کی وارداتوں میں چھیننے گئے موبائل فونز افغانستان بھیجنے میں ملوث ہیں گرفتار ملزموں میں چوری اور چھیننے گئے موبائل فونز خریدنے والا ڈیلر بھی شامل ہے جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور ٗ ڈی ایس پی رورل یاسین خان اور ایس ایچ او شہید گلفت حسین واجد شاہ خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ پشاور میں آئے روز موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں اضافے کا نوٹس لیکر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور چھیننے گئے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیاگیا تو انکشاف ہواکہ مذکورہ موبائل افغانستان سپلائی کئے جاتے ہیں جن کا نوٹس لیتے ہوئے متھرا کی حدود سے تین ملزمان عمران ٗ عرب خان اور زرغون ساکنان افغانستان کو گرفتار کیاگیا ۔
تو ان کی نشاندہی پر دیگر دو ملزمان اعجاز عرف روخانے کو گرفتار کیاگیا تو اس کی انکشاف کیا کہ وہ موبائل ڈیلر سجاد گل عر ف بچہ ولد ثناب گل ٗصیام ولد شوکت علی اور بلال نامی افراد پر سستے داموں فروخت کرتے ہیں جو بعدازاں یہ موبائل افغانستان سپلائی کرتے ہیں جس پر کاروائی کرکے دونوں ڈیلروں کو طورخم اڈہ سے گرفتار کرکے 63موبائل فون برآمد کرلئے گئے ایس ایس پی نے بتایاکہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔