126

پشاور میں سکھ قتل کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف

پشاور۔ تھانہ انقلاب کے علاقے سکیم چوک میں سکھ برادری کے مذہبی رہنماء چرن جیت سنگھ بابو کے قتل کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کا قتل ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے کیونکہ تاحال دشمنی سمیت قتل کی کوئی بھی وجہ سامنے نہیں آئی واضح رہے کہ چند روز تھانہ انقلاب کی حدود سکیم چوک میں سکھ کمیونٹی کے رہنما سردار چرن جیت سنگھ بابو کو قتل کیاگیا تھا جس کی تحقیقات کرنے اور ملوث ملزمان کو سراغ لگانے اور قاتلوں کی گرفتار ی کیلئے 7 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آئی ہے کہ چرن جیت سنگھ بابو کا قتل ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے کیونکہ اب تک دشمنی یا قتل کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی ادھر گزشتہ رات سی سی پی اوپشاور ٗ کمشنر پشاور ٗ ڈپٹی کمشنر پشاور اورایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر حکام محلہ جوگن شاہ گئے اور جہاں انہوں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ قاتل بہت جلد پولیس کی حراست میں ہونگے جبکہ سکھ برادری کو تحفظ کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔