290

خواجہ سراء کو دوست سمیت قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور۔تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے رنگ روڈ پر خواجہ سراء کو دوست سمیت قتل کرنیوالا قاتل پکڑا گیا ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم میں کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے واضح رہے کہ 27 مارچ کو تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے رکشہ میں سوار خواجہ سراء غلام شبیر عرف چٹکی سکنہ ٹانک حال پتنگ چوک رنگ روڈ کو دوست اعزاز سمیت فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کی رپورٹ رکشہ ڈرائیو ر کاشف کی مدعیت میں تھانہ پہاڑی پورہ میں درج کی گئی تھی مقدمہ درج کرکے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہواکہ قتل ہونیوالا خواجہ سراء چٹکی اپنے دوست سمیت غلط فہمی میں مارا گیا ہے جبکہ اصل چٹکی نامی خواجہ سراء زندہ ہے۔

ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل طاہر خان داوڑکے مطابق قاتل آصف ولد تسکین سکنہ اتحاد کالونی کی چٹکی نامی خواجہ سراء سے کافی عرصہ سے دوستی تھی 27 مارچ کو آصف نے چٹکی کو فون کرکے خبردار کیا تھاکہ وہ پروگرام کیلئے نہیں جائے گا اور اگرگیا تو قتل کردے گا اس دوران آصف اپنے دوسرے ساتھی بلال حسین پراچہ ولد الطاف حسین سکنہ لاہو ری گیٹ کے ساتھ مو ٹر سائیکل پر چٹکی کی تلا ش میں اقبال پلازہ آیاجہاں خواجہ سراء غلام شبیر اپنے دوست اعزاز کے ساتھ رکشے میں بیٹھ کر اقبال پلا زہ سے پتنگ چو ک جا رہا تھا کہ را ستے میں کسی نے آصف کوکہا کہ چٹکی رکشے میں کسی کے ساتھ جا رہا ہے۔

،ملزم آصف نے رکشہ کا تعا قب کیا اور فائرنگ کرکے خواجہ سراء کو چار گو لیا ں اور اعزاز کو ایک گو لی مار کر قتل کردیا پولیس کے مطابق انہوں نے جدید ٹیکنا لو جی کا استعمال کر تے ہوئے ملزم آصف کی دھمکی آمیز کا لوں کا ریکارڈنگ بھی موجود ہے گزشتہ روز کاروائی کرکے پر ملزم آصف ولد تسکین کو گرفتار کیا ملزم نے اعتراف جرم کر تے ہوئے دوست بلا ل پراچہ کو بھی شریک واردات ٹھہرایا۔پولیس نے دو افراد کے قتل میں گرفتار قاتل کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے پولیس کے مطابق بلال پراچہ کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے بہت جلد وہ بھی پولیس کی گرفت میں ہوگا ۔