635

پشاور میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے چاررکنی گروہ کو گرفتار کرکے سوزوکی پک اپ برآمد کرلی پولیس نے گاڑی چھوڑ نے کیلئے دی جانیوالی ڈیڑھ لاکھ کی رشوت کی رقم بھی قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر سرکل شوکت خان کو اطلاع ملی تھی کہ قبائلی علاقہ کے راستہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کاروبار میں ملوث گروہ کے افراد گاڑی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کرینگے ۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی بڈھ بیر یاسین خان ٗایس ایچ ا وبڈھ بیر شہریار خان ٗانچارج چوکی نرگس اے ایس آئی نثار خان پر مشتمل ٹیم نے شیخان فقیر آبادمیں ناکہ بندی کے دوران سوزوکی پک اپ BC- 4387 کو روک کر گاڑی کی چیکنگ اورکاغذات کی پڑتال شروع کی تو پتہ چلا کہ گاڑی نان کسٹم پیڈ ہے اس دوران گاڑی کا مالک بھی دیگر تین افراد کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا اور پولیس کو گاڑی چھوڑنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی پیشکش کرتے ہوئے تمام رقم ادا کی تاہم ایس ایچ ا و شہریار احمد نے ایمانداری اورفرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رشوت میں دی ۔

جانیوالی رقم ٹھکرا دی اوراین سی پی گاڑی اوررشوت کی رقم قبضہ پولیس میں کرتے ہوئے نان کسٹم گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے چاروں ملزمان عبدالرحمان ولد گل رحمان ٗ باغیچہ گل ولد محر گل ٗباز محمد ولد خان مزاراورزاہد گل ولد گل جلال ساکنان خیبر ایجنسی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔