خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے چارپرہ میں دہشتگردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے کیے جانے والے گھات لگا کر حملے کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ڈی ایس پی عمران الدین، ان کے گنر کاظم، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کے امجد اور لٹمبر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او افضل آوان جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں پولیس اہلکاروں اور مسلح دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں متعلقہ تھانے کے ایس سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
3









