لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو اکیس اکتوبر کے بجائے اٹھائیس اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ دورانِ سماعت درخواست گزار عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب ڈپٹی کمشنر کو فریق ہی نہیں بنایا گیا تو انہیں کیسے طلب کیا جا سکتا ہے، جبکہ وکیل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ تینوں بہنوں کے نظر بندی کے احکامات انیس اور بیس اکتوبر کو ختم ہو چکے ہیں اور ڈی سی کا نوٹیفکیشن بھی معطل ہو چکا ہے اسی لیے انہیں فریق نہیں بنایا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی ہے۔
2









