2

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ بیس دسمبر کو ہو گی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پولنگ کا عمل رواں سال بیس دسمبر کو منعقد ہوگا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق دو سے چھ نومبر تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے، نو سے تیرہ نومبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگا، جبکہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اس کے خلاف اپیلیں چودہ سے اٹھارہ نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔