لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے رات گئے ایک فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران 39 مردوں اور 18 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام زیر حراست افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واقعہ تیڑہ پنڈ کے گرین آرچرڈ فارم ہاؤس میں پیش آیا، جہاں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دوران شراب نوشی کی جا رہی تھی اور غیر قانونی ساونڈ سسٹم بھی استعمال ہو رہا تھا، جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی شہری کی جانب سے 15 پر اطلاع دینے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
