54

پشاور: شادی سے واپسی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے

پشاور میں شادی کی تقریب سے واپسی پر فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ 4 مسلح افراد شادی ہال کے باہر تاک میں بیٹھے تھے اور مقتولین کے باہر آتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس سفاکانہ حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک راہگیر بھی شامل تھا۔

رپورٹس کے مطابق، ملزمان جائے وقوع پر سرعام اسلحہ لہراتے رہے اور بغیر کسی مزاحمت کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے تھانہ پھندو میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ جمیل چوک کے قریب اس وقت کی گئی جب متاثرہ شہری شادی سے واپس آ رہے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ان کی گرفتاری کی امید ہے۔