لاہور سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او خود ڈاکوؤں کی مددگار نکلی۔
پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں کچھ ڈاکو گرفتار کیے گئے تھے، جنہوں نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول ایک گھر میں چھپا دیا گیا ہے۔ جب پولیس اس پتے پر پہنچی تو پتا چلا کہ وہ گھر ایس ایچ او ثنیہ کا ہے۔
پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو واقعی وہی پستول برآمد ہو گیا۔ ثبوت ملنے پر پولیس نے ثنیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
یہ واقعہ پولیس محکمے کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا ہے، اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔