10

مردان میں بیٹے نے ماں اور بہن کو قتل کر دیا، ملزم فرار

مردان کے علاقے لوند خوڑ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھریلو جھگڑے کے باعث بیٹے نے اپنی ہی ماں اور بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طاہر واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مقتولہ خاتون کے شوہر نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔