8

انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور وین کا تصادم، کرک میں 10 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر کرک کے علاقے میں ایک ٹریلر اور وین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 8 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریلر وین پر چڑھ گیا، جس کی وجہ سے کئی مسافر پھنس گئے۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔