ضلع لوئر دیر کے تیمرگرہ علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل ہے۔
یہ خوارج کئی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، اور حکومت نے ان کے سر پر ایک کروڑ روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔
فورسز نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات شروع کر دیے ہیں۔