لاہور:مناواں کے علاقے میں دکاندار کے ہاتھوں ایک 18 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکے نے عید کے موقع پر طویل چھٹیاں کیں، جس پر دکان کے مالک نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
زخمی حالت میں نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اسی دوران، مناواں میں ہی ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔