7

کراچی میں ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون کی موت

کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک حاملہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق، فقیرا گوٹھ کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی پر دو مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 25 سالہ صائمہ، جو عرفان کی بیوی تھیں، جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیمروں کی فوٹیج اور جیو فینسنگ کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کو مزید وسعت دے دی ہے۔