حیات آباد، پشاور میں ایک نوجوان کے قتل کی گتھی آخرکار سلجھ گئی، اور حیرت انگیز طور پر قاتلہ مقتول کی منگیتر نکلی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول ابرار اللہ کی لاش 27 مارچ کو ملی تھی، اور تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اس قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔
مقتول کی شادی 6 اپریل کو طے تھی، لیکن لڑکی نے شادی سے انکار کرتے ہوئے اس انتہائی قدم پر جانے کا فیصلہ کیا۔