10

گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 6 افراد جان سے گئے

گجرانوالہ کے ایک علاقے میں گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ افسوسناک واقعہ 6 روز پہلے پیش آیا، جب ایک سلنڈر سے گیس خارج ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثے میں 9 افراد شدید جھلس گئے، جن میں سے 6 کی حالت نازک تھی اور وہ اسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ جویریہ، 3 سالہ میرب، 2 سالہ اویس، 27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔

اس سانحے نے پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑا دی ہے۔