12

کوئٹہ میں دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی


کوئٹہ: ڈبل روڈ کے علاقے میں ایک پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس دھماکے نے پولیس وین اور آس پاس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں۔ ریسکیو ٹیمیں فوراً زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کی خبر ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔