9

پشاور میں کیش وین لوٹنے والے گرفتار، لوٹی گئی رقم برآمد

پشاور میں ایک نجی بینک کی کیش وین لوٹنے کے معاملے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی 3 کروڑ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے بتایا کہ اس واردات میں ڈرائیور سمیت چار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ان کے مطابق برآمد شدہ رقم اور گرفتار ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مزید معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیش وین کا ڈرائیور چھ ماہ سے اس ملازمت پر تھا اور اس سے پہلے مختلف جگہوں سے معطل کیا جا چکا تھا۔